ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی سے پانچ، انکولہ سے تین اور کاروار اور بھٹکل کے دو، دو لوگوں سمیت اُترکنڑا میں آج کورونا کے 14 معاملات

سرسی سے پانچ، انکولہ سے تین اور کاروار اور بھٹکل کے دو، دو لوگوں سمیت اُترکنڑا میں آج کورونا کے 14 معاملات

Sun, 28 Jun 2020 19:13:32    S.O. News Service

بھٹکل 28/جون (ایس او نیوز) سرسی سے پانچ، انکولہ سے تین اور کاروار اور بھٹکل کے دو، دو لوگوں  سمیت آج ضلع اُترکنڑا میں  کورونا کے 14 معاملات سامنے آئے ہیں اور تمام لوگوں کو  کاروار انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (کیمس) میں  منتقل کیا گیا ہے۔ 

بھٹکل کے دو لوگوں میں ایک کارگیدے کا شخص دبئی سے آیا تھا  (رپورٹ صبح پوسٹ ہوچکی ہے) جبکہ  دوسرا شخص شرالی چتراپور کا رہنے والا ہے جو ممبئی سے آیا تھا۔ 31 سالہ یہ شخص پانچ روز قبل بذریعہ ٹرین بھٹکل پہنچا تھا اور اسے مرڈیشور میں کورنٹائن کیا گیا تھا، اس کی رپورٹ آج کورونا پوزیٹیو نکلی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کاروار کا 29 سالہ نوجوان جو  فلپائن سے آیا  تھا، کاروار کا ہی  42 سالہ شخص جو  کورونا مریض کے  پرائمری رابطے میں آیا تھا، ہلیال  کا 28 سالہ شخص جو ممبئی سے آیا تھا، منڈگوڈ کے تبیتین کیمپ کا 27 سالہ شخص، ممبئی سے واپس لوٹا ہوا 23 سالہ سرسی کا نوجوان، سرسی کا ہی 56 سالہ شخص اور تین سالہ  بچی، سولاپور سے لوٹا ہوا 36 سالہ شخص،  سرسی کا چوری کے الزام میں گرفتار 38 سالہ شخص (الگ رپورٹ شائع ہوچکی ہے)،  سندودرگ سے جوئیڈا لوٹنے والا 19 سالہ نوجوان، انکولہ میں کورونا مریض کے رابطے میں آنے والا 50 سالہ شخص اور اس کی 40 سالہ بیوی اور 23 سالہ لڑکا، ان تمام کے رپورٹس آج کورونا پوزیٹیو آئے ہیں۔

یاد رہے کہ ضلع اُترکنڑا  میں پہلی بار ایک ہی دن میں اتنی بڑی تعداد میں کورونا کے معاملات سامنے آئے ہیں۔

 

 


Share: